Active and Passive Voice
Active Voice اور Passive Voice انگریزی زبان میں بات کرنے کے دوالگ طریقے ہوتے ہیں۔ ہر جملہ میں ایک فاعل (subject)اور ایک مفعول (object) ہوتا ہے۔ subject وہ شخص ہوتا جو کوئی کام کرتا ہے، اور object وہ چیز ہوتی جس کے اُوپر کوئی کام کیا جارہا ہو۔
Example.
Sajid writes a letter.
ساجد خط لکھتا ہے۔
اِس جملہ میں Sajid ایک subject ہے کیونکہ وہ کچھ کام کر رہاہے یعنی کچھ لکھ رہا ہے۔اِسی جملہ میں letter ایک object ہے کیونکہ اِس کے اُوپر کام کیا جارہے یعنی اِسے لکھا جا رہا ہے۔ بولنے کا یہ انداز ) جس میں subject جملہ کے شروع میں آتا ہے اور object جملہ کے آخر میں آتا ہے ( ایک عام اندازہے کیونکہ ہمارے روزمرہ زندگی میں تقریبا سارے جملے اِسی انداز میں بولے جاتے ہیں۔بولنے کے اِس انداز کو انگریزی میں Active Voice کہا جاتا ہے۔لیکن انگریزی زبان میں بولنے کا ایک اور انداز بھی ہے جس میں object جملہ کے شروع میں آتا ہے اور subject جملہ کے آخر میں آتا ہے، جِس کو Passive Voice
کہا جاتا ہے۔ مثلاً اوپر دئیے گئے مثال کو ہم passive voice میں مندرجہ ذیل اندار میں بھی بول سکتے ہیں۔
Example.
A letter is written by Sajid.
ساجد کے ذریعے خط لکھا جاتاہے۔
آپ نے نوٹ کرلیا کہ passive voice میں object جملہ میں subject کی جگہ پر آگیا اور subject جملہ میں object کی جگہ پر چلا گیا۔ تو اِس کی بنیا د پر ہم یہ کہتے ہیں کہ
Active voice میں subjectجملہ کے شروع میں آتا ہے اور object جملہ کے آخر میں آتا ہے۔
Passive voice میں object جملہ کے شروع میں آتا ہے اور subject جملہ کے آخر میں آتا ہے۔
یہ بات یا د رکھیں کہ Active voice اور Passive voice میں جملہ کے معنی پر کوئ فرق نہیں پڑتا ، صرف بولنے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔جملہ کے معنی یا مفہوم دونوں صورتوں میں ایک جیسے ہی رہیں گے۔
اگر آپ اُوپر دیئے گئے مثال پر غور کرلیں تو آپ کو جملہ کا اُردو ترجمہ شائد تھوڑا عجیب لگے کیونکہ اُردو زبان میں عموماً ایسا نہیں بولا جاتا۔یہ ترجمہ صرف مثال سمجھانے کے لئے دیا گیا ہے۔ لیکن کچھ جگہوں پر Passive voice کا استعمال لازمی سمجھا جاتا ہے۔ مثلاً جب کسی جملے میں زیادہ زور object پر دینا ہو یا اگر فاعل کو ظاہرکرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
Example.
Cloth is sold in yards.
کپڑا گز وں کے حساب سے بیچا جاتا ہے۔
اِس جملے کو ہم Active voice میں ایسے بھی بول سکتے ہیں "دکاندار کپڑا گزوں کے حساب سے بیچتے ہیں" (Shopkeepers sell cloth in yards) لیکن اِس جملے کے لیے بولنے کا یہ اندار زیادہ مناسب نہیں لگتا۔اِس کے برعکس Passive voice میں یہ بتانا زیادہ مناسب ہے "کپڑا گزوں کے حساب سے بیچا جاتا ہے" (Cloth is sold in yards) کیونکہ یہاں مقصد object (یعنی کپڑا) پر زیادہ زور دینا ہےاور دوسری بات یہ کہ جملے کا subject یعنی دکاندار سب کو معلوم ہے اور اِس لئے بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔
Rules for changing Active Voice into Passive Voice
Active voice کو Passive voice میں تبدیل کرنے کے مندرجہ ذیل اُصول ہیں۔
subject اور object کی جگہوں کو آپس میں تبدیل کیا جاتاہے۔ subjectجملہ میں objectکی جگہ پر چلا جاتا ہے، اور object جملہ میں subject کی جگہ پر آجاتا ہے۔
Example.
Active voice: He eats bread.
Passive voice: Bread is eaten by him.
Passive voiceمیں ہمیشہ verb کی تیسری فارم کا استعمال کیا جاتاہے۔ چاہے Active voice میں جملہ کا Tense کوئی بھی ہو، Passive voice میں verb کی تیسری فارم کا استعمال ہوگا مثلاً written, eaten ۔
Passive voiceمیں subject سے پہلےہمیشہ لفظ “ by” کا استعمال کیا جاتا ہے۔
Example.
Active voice: She eats a mango.
Passive voice: A mango is eaten by her.
Active voiceکو Passive voice میں تبدیل کرنے کے لئے Auxiliary verbکو جملہ کے Tense کے مطابق تبدیل کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ پہلے بتایا گیا کہ Passive voice میں ہمیشہ main verb کی تیسری فارم کا استعمال جاتا ہے۔ لیکن auxiliary verbs جیسے کہ am, are, was, were, will, had کو اِس کے Tense کے مطابق تبدیل کیا جاتا ہے۔ مثلاً is کو is beingمیں تبدیل کیا جاتا ہے اور was کو was being میں تبدیل کیا جاتاہے۔
Example.
Active voice:She is writing a letter.
Passive voice: A letter is being written by her.
Active voice: She was writing a letter.
Passive voice: A letter was being written by her.
نوٹ : اُوپر دیئے گئے پہلے تین rules بنیادی اُصول ہیں جو سارے جملوں کے لیے ایک جیسے ہیں۔لیکن Rule No. 4 کا استعمال مختلف Tenses کے لیے مختلف ہے کیونکہ ہر Tense میں مختلف auxiliary verbs استعمال ہوتا ہے۔ auxiliary verb کو تبدیل کرنے کے rules آپ اِس ویب سائٹ کے اگلے صفحے پر پڑھ سکتے ہیں۔