Sentence which cannot be changed into Passive Voice
وہ جملے جو Passive Voice میں تبدیل نہیں ہوتے:
کچھ جملے ایسے ہیں جن کو انگریزی گرائمر کے مطابق Passive voice میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ مثلاً مندرجہ ذیل Tenses کے جملے Passive Voice میں تبدیل نہیں ہوسکتے۔
Present Perfect Continuous Tense
Past Perfect Continuous Tense
Future Continuous Tense
Future Perfect Continuous Tense
اِس کے علاوہ وہ جملیں بھی Passive voice میں تبدیل نہیں ہوسکتے جن میں فعل غیر معتدی (intransitive verb) استعمال کیا گیا ہو۔
فعل (verb) کے دو اقسام ہیں
فعل ِمعتدی (Transitive verb)
فعل غیر معتدی (Intransitive verb)
Transitive verb وہ verbs ہوتے ہیں جو جملہ میں object کے بغیر پورا مفہوم نہیں دے سکتے ،مثلاً buy ۔ ہم اِسے object کےبغیر جملے میں استعمال نہیں کرسکتے۔مثلاً He buys ___ ۔جب تک اِس میں کوئی object نہیں لگایا جاتا تب تک یہ پورا معنی نہیں دیتا۔ مثلاً He buys a book.
یا He buys a car.
اِس کے برعکس Intransitive verb وہ verbs ہوتے ہیں جو جملہ میں object کےبغیر بھی پور ا مفہوم دے سکتے ہیں ، مثلاً sleep, run, laugh وغیرہ۔اگر یہ verbs جملوں میں object کے بغیر استعمال کئے جائیں تو بھی پورا مفہوم دیتے ہیں مثلاً He sleeps. He runs. He laughs.
جن جملوں میں
intransitive verb استعمال کیا گیا ہوتا ہے ،اُن کو
Passive voice میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اُن میں
object نہیں ہوتا۔ جن جملوں میں
object نہیں ہوتا ،اُن کو
Passive voice میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا ۔
یا د رکھیں کبھی کبھی intransitive verb کے ساتھ کچھ اضافی الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں جو object نہیں ہوتا لیکن شائد آپ کو confuse کرے اَور آپ اُسے object سمجھ لیں۔ مثلاً go ایک intransitive verb ہے لیکن اگر یہ جملہ میں ایسا استعمال ہو جیسے کہ He goes to school. تو لفظ school یہاں پر object نہیں ہے۔اور اِس جملے کو passive voice
میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ لفظ school جس طرح یہا ں استعمال ہوا ہے اِسے انگریزی میں adverb of place کہا جاتا ہےجو ہمیں verb کے بارے میں جگہ کے حوالے سے مزید معلومات دیتا ہے لہذا ایسے الفا ظ کو object نہ سمجھا جائے۔ مزید مثالیں نیچے دیے گئے ہیں۔
Examples:
He is standing
on the floor.
He reached
Lahore.
He disappeared
from the scene.
She went
to library.
They talked
all the night.
ACTIVE & PASSIVE VOICE IN URDU