Future Continuous Tense
فعل ِ مستقبل جاری
یہ Tense اُن جملوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جن میں کوئی کام مستقبل میں جاری رہے گا۔اِن جملوں میں یہ تاثر ملتا ہے کہ کام آنے والے وقت میں ہوگا اور جاری رہے گا۔ مثلا "میں کل تمہارا انتظار کر رہا ہوں گا"۔
اُردو جملوں کی پہچان:
اِن جملوں کے آخر میں "رہا ہوگا""رہی ہوگی"" رہے ہوں گے ""رہا ہوں گا" جیسے الفاظ آتے ہیں۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کا طریقہ:
اِس Tense میں verb کی پہلی فارم کے ساتھ ing لگا تے ہیں۔
اِس Tense میں helping verb یعنی will be اور shall be استعمال ہوتے ہیں۔
اگر جملہ کا subject کسی کا نام یا he, she, it, you, they ہے تو جملہ میں will be استعمال ہوتا ہے۔
جملہ کا subject اگر I یا we ہے تو جملہ میں shall be استعمال ہوتا ہے۔
POSITIVE SENTENCES
مثبت جملے
Subject + will be/shall be + verb(1st form+ing) + object
:مثالیں
وہ سکول جا رہا ہوگا
He will be going to school.
میں تمہارا انتظار کررہا ہوں گا
I shall be waiting for you.
وہ ایک مضمو ن لکھ رہی ہوگی
She will be writing an essay.
وہ امتحان کے لیے تیاری کررہا ہوگا
He will be making preparation for exam.
وہ بچوں کے ساتھ کھیل رہی ہوگی
She will be playing with the kids.
وہ تمہارا جنم دن منا رہے ہوں گے
They will be celebrating your birthday.
ہم اپنا گھر بنارہے ہوں گے
We shall be building our house.
تم کل اچھا محسوس کر رہے ہوگے
You will be feeling good tomorrow.
وہ اِس کارخانے میں ایک انجنیئرکی حیثیت سے کام کر رہا ہوگا
He will be working as an engineer in this factory.
وہ تم سے اچھے اخلاق کی تو قع کر رہا ہوگا
He will be expecting good manners from you.
ڈاکٹراپنے مریض کا علاج کر رہا ہوگا
The doctor will be treating his patient.
میں گاڑی چلا رہا ہوں گا
I shall be driving a car.
NEGATIVE SENTENCES
منفی جملے
منفی جملو ں میں will not be یا shall not be استعما ل ہوتا ہے۔
Subject + will not be/shall not be + verb(1st form+ing) + object
:مثالیں
میں کل کام نہیں کر رہا ہوں گا
I shall not be working tomorrow.
وہ پتنگ نہیں اُڑا رہے ہو گا
He will not be flying a kite.
وہ اپنی بیماری کی وجہ سے اچھا محسوس نہیں کررہی ہوگی
She will not be feeling good due to her illness.
وہ سکول نہیں جا رہا ہوگا
He will not be going to school.
وہ ٹی وی نہیں دیکھ رہے ہوں گے
They will not be watching TV.
وہ یہا ں نہیں آ رہا ہوگا
He will not be coming here.
تم اپنا وقت ضائع نہیں کر رہے ہوگے
You will not be wasting your time.
وہ اپنا کمرہ صاف نہیں کررہی ہوگی
She will not be cleaning her room.
وہ گاڑی احتیاط سے نہیں چلا رہا ہوگا
He will not be driving the car carefully.
ہم تم سے رابطہ نہیں کررہے ہوں گے
We shall not be contacting you.
QUESTION SENTENCES
سوالیہ جملے
سوالیہ جملوں میں will / shall کو subject سے پہلے لگایا جاتا ہے اور be جملہ کے اندر ہوتا ہے۔یعنی جملہ will یا shall سے شروع ہوتا ہے۔
Will/shall + subject +
be + verb(1st form+ing) + object
:مثالیں
کیا وہ میرا انتظار کر رہا ہوگا؟
Will he be waiting for me?
کیا وہ تمہاری مدد کررہی ہوگی؟
Will she be helping you?
کیا تم سو رہے ہوگے؟
Will you be sleeping?
کیا وہ سکو ل جا رہے ہوں گے؟
Will they be going to school?
کیا بچے بہت زیادہ شور مچارہے ہوں گے؟
Will the kids be making too much noise?
کیا ہم اپنا کمپئوٹر استعمال کر رہے ہوں گے؟
Shall we be using our computer?
کیا میں اپنا کام ختم کررہا ہوں گا؟
Shall I be finishing my work?