STUDY
AND
EXAM
.COM

Present Perfect Tense

فعلِ حال مکمل

یہ  Tense اُن جملوں کے لیے استعمال ہوتا جن میں  کام ابھی حال ہی میں مکمل ہوچکا ہوتا ہے۔

اُردو گرائمر میں جو کام  مکمل ہوچکا ہوتا ہے تو اُس  کے لئے عموماً   دو الفاظ استعمال ہوتےہیں 'ماضیِ قریب ' اور 'ماضیِ بعید'۔ماضی قریب کا مطلب ہے  جو کام ابھی قریب ماضی میں مکمل ہوچکا ہوتا ہےاور ماضی بعید کا مطلب دور والا ماضی ہے یعنی کام بہت زیادہ عرصہ پہلے ہوا ہوتا ہے۔    Present    Perfect   Tense کے جملے ماضیِ قریب کے ہوتے ہیں یعنی کام ابھی حال ہی میں مکمل ہوا ہوتا ہےاور کام کو مکمل ہوئے اتنا زیادہ وقت یا عرصہ نہیں گزرا ہوا ہوتا۔  ماضی قریب اور ماضی بعید کا فرق آپ کو تب زیادہ واضح ہوجائے گا جب آپ پڑھ  Past    Perfect    Tense  لیں گےجس کے جملے ماضیِ بعید کے ہوتے ہیں۔
:اُردو جملوں کی پہچان
اِن جملوں کے آخر میں"چکاہے" "چکی ہے""چکے ہیں""کیاہے" "لیاہے"  جیسے الفاظ آتے ہیں۔
:انگریزی میں ترجمہ کرنے کا طریقہ
       اِس     Tense   میں ‎ verb  کی تیسری فارم کا  استعمال کیا جاتا ہے۔
       اِس    Tense    میں    helping     verbs     یعنی    has,     have        کا استعمال کیا جاتا ہے۔
       اگر جملہ   کا    subject    کسی کا نام یا    he,     she,     it,   singular     noun      ہو   تو جملہ میں      has   استعمال ہوتا ہے۔
       جملہ کا      subject    اگر       I,      we,      they,      plural   noun  ہے تو جملہ میں       have  استعمال   ہوتا ہے۔
POSITIVE   SENTENCES
مثبت جملے 


        Subject  +  has/have  +  3rd form of verb  +  object        
:مثالیں
میں اپنا کام ختم کر چکا ہوں
I have finished my work.
وہ سکول جا چکا ہے۔  
He has gone to school.
وہ کھانا کھا چکی ہے۔
She has eaten the meal.
وہ لاہور پہنچ چکے ہیں
They have reached Lahore.
وہ امتحان پا س کر چکی ہے۔ 
She has passed the exam.
اُنہوں نے ایک منصوبہ بنا لیا ہے۔
They have made a plan.
ہم نے اُس کی مدد کرلی ہے۔
We have helped him.
اُس نے ایک گاڑی خرید ی ہے۔
He has bought a car.
میں نے اُسے پیسے دئیے ہیں  
I have given money to him.
اُس نے مجھے ایک خط بھیجا ہے۔
He has sent a letter to me.
تم نے میرا گلاس تھوڑا ہے۔  
You have broken my glass.
مہمان آچکے ہیں
The guests have arrived.
اسلم اپنی بیماری سے صحت یاب ہوگیا ہے۔  
Aslam has recovered from illness.
وہ بہت پیسہ کما چکے ہیں
They have earned a lot of money .
ہم نے ایک انعام جیتا ہے۔ 
We have won a prize.
تم نے اُس کے ساتھ بہت بُر ا کیا ہے۔
.You have done very wrong to him

NEGATIVE   SENTENCES
منفی جملے

       منفی جملوں میں       has   اور    have       کے بعد      NOT    آئے گا۔

Subject  +  has / have  +  not  +  3rd form of verb  +  object
:مثالیں
میں اپنا کام ختم نہیں کرچکا ہوں
I have not finished my work.
وہ کھانا نہیں کھا چکا ہے۔
He has not eaten the meal.
وہ لاہور نہیں پہنچے ہیں
They have not reached Lahore.
اُس نے میرے پیسے نہیں چُرائے ہیں
He has not stolen my money.
اُس نے اپنا کمرہ صاف نہیں کیا ہے۔
She has not cleaned her room.
میں نے تمہیں دھوکہ نہیں دیا ہے۔  
I have not cheated you.
ہم نے نیا کیمرہ نہیں لیا ہے۔
We have not bought a new camera.
وہ سارے پیسے خرچ نہیں کرچکے ہیں
They have not spent all the money.
میں نے تمہارا گھر نہیں دیکھاہے۔
I have not seen your house.
تم نے صحیح جواب نہیں دیا ہے۔
You have not answered correctly.
میں نے اِس کے بارے میں نہیں سوچا ہے۔
I have not thought about it.

QUESTION   SENTENCES
سوالیہ جملے

       سوالیہ جملوں میں        has   اور       have   کو     subject   سے پہلے لگایا جاتا ہے،یعنی  جملے       has     یا       have    سے  شروع ہوتےہیں۔

Has/have  +  subject  +  3rd form of verb  +  object        
:مثالیں
کیا وہ سکول جا چکا ہے؟
Has he gone to school?
کیا تم اپنا کام ختم کرچکے ہو؟
Have you finished your work?
کیا وہ کھانا کھا چکا ہے؟
Has he eaten the meal?
کیا وہ لاہور پہنچ گئے ہیں؟
Have they reached Lahore?
کیا وہ اپنا امتحان پاس کرچکی ہے؟
Has she passed her exam?
کیاہم صحیح وقت پر آچکے ہیں؟
Have we arrived at the correct time?
کیا وہ اپنے مشن میں کامیاب ہوگیا ہے؟
Has he succeeded in his mission?
کیا تم نے میرے بھائی کودیکھا ہے؟  
Have you seen my brother?
کیا تم نئی گاڑی خریدچکے ہو؟
Have you bought a new car?
کیا تم نےکبھی اِس کے بارے میں سوچا ہے؟
Have you ever thought about it?
کیا تم بیماری سے صحت یاب ہوگئے ہو؟
Have you recovered from illness?