STUDY
AND
EXAM
.COM

اُردو    زبان میں Tenses      سیکھیے  

   انگریزی زبان سیکھنے کےلیے   Tenses   سب سے بنیادی  چیز ہے۔
Tense کے لفظی معنی ہیں وقت یا زمانہ۔
وقت کے لحاظ سے جملہ میں  صحیح    ‎Verb    کے استعمال کے قواعد کو   Tense      کہا جاتا ہے۔
ہم اپنی روزمرہ زندگی  میں مختلف جملے بولتے اور سنتے ہیں۔ ہر جملے  میں کسی کا م کا ذکر ہوتا ہے  جس کا تعلق کسی خاص وقت کے ساتھ ہوتا ہے، مثلاً ماضی، حال  یا مستقبل۔یعنی وہ کام ماضی میں ہوا ہوتا ہے، یا ابھی حال  ‏میں ہورہا ہوتا ہے، یا مستقبل میں ہوگا۔
مثالیں:
    ساجد   ایک  کارخانے   میں کام  کرتا تھا۔ )        ماضی (
     ساجد   ایک    کارخانے  میں کام کرتا ہے۔ )       حال (
    ساجد    ایک کارخانے میں   کام    کرے   گا۔ )   مستقبل (
انگریزی زبان میں کسی بھی جملہ کا ترجمہ کرنے کے لئے  کام کے وقت کے مطابق صحیح     Verb     کا استعمال کرنا ضروری ہے۔ یہ ہمیں    Tense     بتا تا ہے کہ کس وقت  کے لئے کونسا    Verb      استعمال کرنا چاہیے۔

verb کے دو اقسام   ہیں ‏ :
   Main  Verb      ( eat,  drink,  look,  etc)    اور
  Helping  Verb        (am,  are,  was,  will,  etc) ۔

Main    verb     کسی خاص کام کو ظاہر کرتا ہے   (e.g.,  eat,  drink,  run,  write)  ۔اِس کے برعکس  Helping   verb  خود کسی خاص کام  کو ظاہر نہیں کرتا ہےلیکن جملہ میں   ‏ main    verb  کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے تاکہ main   verb   صحیح وقت کے مطابق صحیح معنی دے سکےاور جملہ کی ساخت بھی مکمل ہو۔

اِس کا مطلب یہ ہوا کہ کسی بھی اُردو جملہ کا انگریز ی میں ترجمہ کرنے کے لیے  ہمیں اِس کے لیے  صحیح   main    verb      اور     helping    verb   کے استعمال کا پتہ ہونا چاہیے جو ہمیں Tense  بتا تا ہے۔
Tenses  کے تین بڑے اقسام ہیں۔

(Past   Tense)
1.   فعل ماضی   
(Present   Tense)
2.  فعل حال   
(Future   Tense)
3.  فعل مستقبل      



کسی اُردو جملہ کا انگریزی میں ترجمہ کرنے کے لیے  پہلے ہمیں اُردد جملہ پر دھیان دینا ہے کہ اِس جملہ میں بتائے ہوئے کام کا تعلق کس وقت سے ہے ،یعنی ماضی،حال یا مستقبل سے ہے۔پھر اُس کے لیے انگریزی Tense  کے مطابق  main    verb       اور    helping     verb      استعمال   کرنے چاہیے۔
وقت کے پہچان کے لیے ہمیں جملہ کے آخری الفاظ پر دھیان دینا ہوتا ہے۔جس سے وقت کا بھی پتہ چلتا ہے اور یہ پتہ بھی چلتا ہے کہ اِس کا تعلق انگریزی کے کس   Tense    سے ہے۔یہ   Tenses    کو سیکھنے کاصحیح طریقہ ہے۔
مثالیں:
میں   ایک  کارخانے    میں کام  کرتا تھا۔ )        فعل ِ ماضی (
میں   ایک    کارخانے   میں کام کرتا ہوں۔ )       فعل ِحال (
میں ایک  کارخانے میں   کام    کروں   گا۔ )   فعلِ مستقبل (
مثلا اوپر دیے گئے مثالوں میں دوسرے جملہ کے آخری الفاظ سے پتہ چلتا ہے کہ اِس کا  تعلق فعل ِ  حال سے ہے۔تو فعل حال (Present   Tense) کے مطابق اِس میں  verb     کی  first    form    استعمال ہوگا۔

میں   ایک     کارخانے    میں کام کرتا ہوں۔
I    work    in    a   factory.

جیسا کہ پہلے ذکر ہواTenses  کے  بڑے اقسام ہیں ، اِن تینوں میں ہر ایک کے مزید   4    اقسام ہیں یعنی کل   12   اقسام ہیں۔
یاد رکھیں کہ Tenses  سیکھنے کا صحیح اور آسان  طریقہ یہ ہے کہ آپ جملہ میں ذکر کئے گئے کام کے وقت کو پہچان لیں جو کہ جملہ کے آخری الفاظ سے آسانی سے پتہ چل جاتا ہے اور یہ  سیکھ لیں کہ اُس کے لیے  Tense  کے مطابق کونسا    verb    استعمال ہوگا۔

Tenses کےمندرجہ ذیل   12   اقسام ہیں ۔