STUDY
AND
EXAM
.COM

Future Perfect Tense

فعل ِمستقبل مکمل

یہ     Tense     ایسے کاموں کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہےجو آنے والےوقت میں کیا جائے گا۔اِس کو فعلِ مستقبل مکمل اِس لیے کہتے ہیں کہ اس میں مستقبل میں کام کے مکمل ہوجانے کا تاثر ملتا ہے۔ مثلاً  "میں اگلے مہینے اپنا کام ختم کرچکا ہوں گا"۔
اُردو جملوں کی پہچان:
اِن جملوں کے آخر میں"چکا ہوگا""چکی ہوگی""چکے ہوں گے""کیاہوگا"'لیا ہوگا" جیسے الفاظ آتے ہیں۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کا طریقہ:
        اِس   Tense        میں    verb    کی  تیسری فارم   کا استعمال کیا جاتاہے۔
        اِس     Tense        میں     helping     verbs    یعنی       will     have   اور         shall     have    استعمال ہوتے ہیں۔
        اگر  جملہ کا    subject    کسی  کا  نام  یا     he,     she,     it,     you,     they    ہے تو جملہ میں       will   have     استعمال ہوتا ہے۔
        جملہ   کا     subject    اگر      I      یا     we    ہے   تو   جملہ   میں        shall     have      استعمال    ہوتا ہے۔

POSITIVE   SENTENCES
مثبت جملے 


     Subject   +   will have/shall have   +   3rd   form  of  verb   +   object
:مثالیں
وہ اپنا کام مکمل کر چکا ہوگا
He will have completed his work.
وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہوں گے
He will have reached his house.
وہ کالج جا چکی ہوگی
She will have gone to college.
وہ نیا گھر بنا چکے ہوں گے
They will have built a new house.
میں نے اپنا کاروبار شروع کیا ہوگا
I shall have started my business.
اُس نے سچ بولا ہوگا
He will have spoken the truth.
اُنہوں نے نوکری کے لیے درخواست دی ہوگی
They will have applied for the job.
اُس نے مقابلہ میں حصہ لیا ہو گا
He will have participated in the competition.
اُسے بُرا لگا ہوگا
She will have felt bad.
ساجد اُسے پہچان چکا ہوگا
Sajid will have recognized him.
تم نے اپنے پیسے الماری میں رکھے ہوں گے
You will have kept your money in the cupboard.
بچے سو چکے ہوں گے
The kids will have slept.
ہم اپنے مشن میں کام ہوچکے ہوں گے
We shall have succeeded in our mission.

NEGATIVE   SENTENCES
منفی جملے

        منفی جملو ں میں      will     not     have    یا    shall     not     have       استعما ل ہوتا ہے۔

     Subject   +   will   not   have/shall   not  have   +   3rd   form   verb   +   object
:مثالیں
وہ اپنے گھر نہیں پہنچا ہوگا
He will not have reached his home.
اُس نے کھانا نہیں کھایا ہوگا
She will have not eaten the meal.
وہ اپنی ڈگری مکمل نہیں کر چکا ہوگا
He will have not completed his degree.
اُسے میرا خط نہیں ملا ہوگا۔
She will not have received my letter.
اُس نے تمہاری پیسے نہیں چرائے ہوں گے
He will not have stolen your money.
تم نے اِس کے بارے میں نہیں سوچا ہوگا
You will not have thought about it.
وہ سارے پیسے خرچ نہیں کرچکے ہوں گے
They will have not spent all the money.
ہم نے اپنا مقصد حاصل نہیں کیا ہوگا
We shall not have achieved their aim.
اُس نے تمہیں دھوکہ نہیں دیا ہوگا
He will not have cheated you.
میں نے نئی گاڑی نہیں خریدی ہوگی
I shall not have bought a new car.

QUESTION   SENTENCES
سوالیہ جملے

        سوالیہ جملوں میں       will   اور     shall     کو     subject    سے پہلے لگایا جاتاہے  اور     have    جملہ کے اندر ہوتا ہے۔یعنی جملہ  will    یا         shall    سے شروع ہوتا ہے۔

     Will/shall   +   subject   +    have   +   3rd  form  of  verb   +   object
:مثالیں
کیا اُس نے اپنے دوست کی مدد کی ہوگی؟
Will he have helped his friend?
کیا وہ اپنا کام مکمل کر چکی ہوگی؟
Will she have completed his work?
کیا اُنہوں نے اپنا گھر بنا لیا ہوگا؟
Will they have built their house.
کیا وہ اپنے دوست سے ملا ہوگا؟
Will he have met his friend?
کیا وہ سکو ل میں داخلہ لے چکی ہوگی؟
Will she have taken admission in school?
کیا تم نے اِس کے بارے میں فیصلہ کر لیا ہوگا؟
Will you have decided about it?
کیا اُنہوں نے جواب صحیح دیا ہوگا؟
Will they have answered correctly?
کیا میں تمہاری باتیں بھول چکا ہوں گا؟
Shall I have forgotten your words?
کیا ہم انعام جیت گئے ہوں گے؟
Shall we have won the prize?

نوٹ :  انگریزی گرائمر  کے مطابق    Future     Perfect     Tense    مستقبل میں مکمل ہوجانے والے کاموں کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اُردو گرائمر میں ایک اصطلاح "ماضی شکیہ "بھی ہے یعنی وہ جملہ جس میں گزرے ہوئے زمانے میں  کسی کام کے ہونے کو شک کے ساتھ ظاہر کیا جائے، مثلاً "اُس نے کھانا کھایا ہوگا"۔"اُس نے اپنا کام ختم کیا ہوگا""وہ چلا گیا ہوگا"۔ایسے جملے عموماً  پور ے یقین کے ساتھ نہیں بولے جاتے بلکہ تھوڑےشک کے ساتھ بولےجاتے ہیں۔چونکہ اِن جملوں کی ساخت    Future     Perfect     Tense کی طرح ہے تو ایسے جملوں کو بھی انگریزی میں ترجمہ کرنے کے لیے  Future     Perfect     Tense ہی استعمال ہوتا ہے۔