STUDY
AND
EXAM
.COM

Past Perfect Tense

فعلِ ماضی مکمل

یہ    Tense    اُن جملوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جن میں کام ماضی میں مکمل ہوچکا ہوتا ہے۔اِن جملوں میں تاثر یہ ملتا ہے کہ کام بہت عرصہ پہلے ہوچکا تھا۔

 اُردو گرائمر میں جو کام مکمل   ہوا ہوتا ہے تو اُس  کے لئے عموماً    دو  الفاظ استعمال ہوتےہیں 'ماضیِ قریب ' اور 'ماضیِ بعید'۔ماضیِ قریب کا مطلب ہے  جو کام ابھی قریب ماضی میں ہوچکا ہوتا ہےاور ماضیِ بعید کا مطلب دور والا ماضی ہے یعنی کام بہت عرصہ پہلے ہوا ہوتاہے۔   کے   Past    Perfect    Tense      جملے ماضیِ بعید کے ہوتے ہیں۔    کے    Present    Perfect Tense     اِس کے برعکسجملے ماضیِ قریب کے ہوتے ہیں۔
اُردو جملوں کی پہچان:
اِن جملوں کے آخر میں"چکاتھا" "چکی تھی""چکے تھے""کیاتھا" "لیاتھا"  جیسے الفاظ آتے ہیں۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کا طریقہ:

        اِس          Tense میں   ‎  verb    کی تیسری فارم کا  استعمال کیا جاتا ہے۔
        اِس    Tense       میں      helping     verb     یعنی      had     کا استعمال ہوتا ہے۔

POSITIVE   SENTENCES
مثبت جملے 


     Subject   +   had   +   3rd   form   of   verb   +   object
:مثالیں
وہ اپنا کام ختم کر چکا تھا
He had finished his work.
وہ امتحان پاس کرچکی تھی
She had passed the exam.
وہ آمریکہ جا چکاتھا
He had gone to America.
میں نے اُسے قرض دیا تھا
I had given him a loan.
اُنہوں نے گاڑی خریدی تھی
They had bought a car.
وہ سارے پیسے خرچ کرچکا تھا
He had spent all the money.
ہم اپنا گھر بنا چکے تھے
We had built our house.
وہ اپنے مشن میں کامیا ب ہوگئے تھے
They had succeeded in their mission.
میں نے اُسے کہیں دیکھا تھا
I had seen him somewhere.
تم نے مجھے دھوکہ دیا تھا
You had cheated me.
بارش ہورہی تھی
It was raining.
تم میرے وہاں پہنچنے سے پہلے جا چکے تھے
You had gone before I reached there.
مریض ڈاکٹرکے آنے سے پہلے مر چکا تھا
The patient had died before the doctor came.

NEGATIVE   SENTENCES
منفی جملے

        منفی جملوں میں     had        کے بعد     NOT    آئے گا۔

     Subject   +   had   +   not   +   3rd   form   of   verb   +   object
:مثالیں
وہ سکول نہیں گیاتھا
He had not gone to school.
وہ خط نہیں لکھ چکی تھی
She had not written a letter. .
وہ اپنے گھر نہیں پہنچ چکا تھا
He had not reached his home.
اُس نے اپنا کام مکمل نہیں کیا تھا
She had not completed his work.
تم نے میری مدد نہیں کی تھی
You had not helped me.
میں نے اُسے نہیں دیکھا تھا۔
I had not seen him.
اُنہوں نے اُسے نہیں پِہچانا تھا
They had not recognized him.
اُنہوں نے نیا گھر نہیں خریدا تھا
We had not bought a new house.
وقاص سارے پیسے خرچ نہیں کرچکا تھا
Waqas had not spent all the money.

QUESTION   SENTENCES
سوالیہ جملے

        سوالیہ جملوں میں     had     کو    subject       سے پہلے لگایا جاتا ہے،یعنی  سوالیہ جملے     had    سے شروع ہوتےہیں۔

     Had + subject + 3rd form of verb + object
:مثالیں
کیاوہ اپنا کام کر چکا تھا؟
Had he done his work?
کیا وہ اپنا کمرہ صاف کرچکی تھی؟
Had she cleaned her room?
کیا تم نے سچ بولاتھا؟
Had you spoken the truth?
کیا وہ مقابلہ جیت گئے تھے؟
Had they the won competition?
کیا تم نے اُسے دیکھا تھا؟
Had you seen him?
کیا وہ تمہیں پیسے دے چکاتھا؟
Had he given you money?
کیا صائمہ نے گلاس توڑ ا تھا؟
Had Saima broken the glass?
کیا انہوں نے اپنا کاروبار شروع کیا تھا؟
Had they started their business?
کیا میں نے تمہیں تنگ کیا تھا؟
Had I teased you?
کیا اُس نے تمہیں اپنی بیماری کے بارے میں بتایا تھا؟
Had he told you about his illness?