STUDY
AND
EXAM
.COM

Husband Wife Jokes in Urdu

Page - 1
Previous

ایک نرس کا منگیتر بڑی حسرت سے
جان کاش مجھے کوئی حادثہ پیش آتا  اور مجھے تمہارے وارڈ میں لایا جاتا تو تم میری خدمت کرتی اور میں جلدی ٹھیک ہوجاتا۔۔
نرس: جان تمہیں میرے پاس کوئی حادثہ نہیں بلکہ کوئی معجزہ ہی لا سکتا ہے کیونکہ۔۔۔ میری ڈیوٹی "ڈیلیوری وارڈ " میں ہوتی ہے۔    

میاں بیوی چوری کے موضوع پر بات کررہے تھے۔
شوہر: جو شخص چوری کرتا ہے ،وہ بعد میں ضرور پچھتاتا ہے۔
بیوی رومانٹک انداز میں بولی: اور آپ نے جو شادی سے پہلے میری نیندیں چرائی تھیں، اُن کے بارے میں کیا خیال ہے؟
شوہر: کہہ تو رہا ہوں کہ وہ بعد میں ضرور پچھتاتا ہے۔    

ماں گھبرائی ہوئی بولی:
بیٹا جلدی آو۔۔ بہو کو فالج کا اٹیک ہوگیا ہے۔۔ منہ ٹیڑھا، آنکھیں اُوپر، گردن گھوم گئی ہے۔
بیٹا: رہنے دیں امی  رہنے دیں، وہ سیلفی لے رہی ہے۔    

بادشا ہ نے علان کیا کہ بیوی سے ڈرنے والے ایک لائن میں کھڑے ہوجاو اور بیوی سے نہ ڈرنے والے دوسری لائن میں کھڑے ہوجاو۔
بیوی سے ڈرنے والوں کی ایک لمبی لائن لگ  گئی،جبکہ بیوی سے نہ ڈرنے والوں میں صرف ایک ہی مرد تھا۔
بادشاہ نے خوش ہوتے ہوئے پوچھا:
آپ اپنی بیوی سے نہیں ڈرتے؟
آدمی بولا: نہیں جناب !مجھے تو میری بیوی کہہ کے گئی ہے کہ اِس لائن میں کھڑے ہونا ورنہ ٹانگیں توڑ دونگی۔    

ایک عورت کو مہ میں چلی گئ
شوہر مردہ سمجھ کر دفنانے چلا
راستے میں جنازہ ایک کھمبے سے ٹکرانے سے عورت کو ہوش آگیا۔
ایک سال بعد عورت مر گئی ۔ سب کلمہ پڑھتے ہوئے جنازے کو لے جارہے تھے۔
شوہر کی زبان پر ایک ہی بات تھی
"کھمبا بچا کے،، کھمبا بچا کے"      

بیوی  شوہر سے: آپ کو میرا حلوا پسند نہیں آیا۔ بچے تو تین تین پلیٹ کھا چکے ہیں۔
اند ر سے آواز آئی: امی  ایک پلیٹ اُور دینا ، ایک کتاب کی جلد رہ گئی ہے۔    

ایک بیوی نے موٹے موٹے آنسو بھر کر شوہر سے کہا:
اِس لاک ڈاون  کی وجہ سے تو میری حیثیت ایک نوکرانی جیسی ہوگئی ہے۔
شوہر نے کہا: برتن میں دھوتا ہوں،کپڑے دھونا اور جھاڑو پوچا سے لیکر کھانا پکانا  سب کام تو میں ہی کرتا ہوں، تو تم کیسے نوکرانی ہوگئی؟
بیوی معصومیت سے بولی: "نوکر کی بیوی تو نوکرانی ہی ہوئی ناں"      

بیوی شرابی شوہر کو ٹھیک کرنے کے لیے
کالا لباس پہن کر سامنے کھڑی ہوگئی۔
شوہر جھومتے ہوئے بولا:تم کون ہو؟
بیوی: میں چڑیل ہوں۔
شرابی: ہاتھ ملا، میں تیری بہن کا شوہر ہوں۔    

بیوی نے  شوہر  سے پوچھا: اگر میں چار دن کے لیے نظر نہیں آوں تو آپ کو کیسا لگے گا؟
شوہر نے ایکدم خوشی سے کہا: اچھا لگے گا۔
تو پھر پیر کو بھی بیوی نظرنہیں آئی۔
منگل کو بھی بیوی نظر نہیں آئی۔
بدھ کو بھی بیوی نظر نہیں آئی۔
جمعرات کو بھی بیوی نظر نہیں آئی۔
اورآخر کار جمعہ کو جب شوہر کی آنکھوں کی سوجن کم ہوئی تو پھر تھوڑی تھوڑی نظر آنے لگی۔    

لڑکی : پڑوس والی آنٹی مجھے بہت تنگ کرتی تھی۔جب بھی کسی کی شادی ہوتی وہ میرے گال کھینچ کر کہتی
 "اَب تمہاری باری ہے"
پھر میں نے بھی اُن کی یہ عادت ختم کروادی۔
دوست حیرانگی سے: مگر کیسے؟
لڑکی: جب بھی کسی کی فوتگی ہوتی ہےتو میں بھی اُن کے گال کھینچ کر کہتی ہوں
" اَب تمہاری باری ہے"       

شوہر بیوی کو انگریزی سکھار ہا تھا
بیوی دوپہر میں : ڈنر لے لو جی
شوہر: جاہل یہ ڈنر نہیں، لنچ ہے۔
بیوی: جاہل ہوگے تم ، یہ رات کا بچا ہواکھانا ہے۔    

کچھ لوگ بیگم کے ساتھ ہوں ،پھر بھی لڑکیاں تاڑنے سے باز نہیں آتے،بلکہ یہ کہہ کر بیگم کو بھی اعتماد میں لے لیتے ہیں
"بیگم ذرا دیکھو تو اِس لڑکی نے کتنے عجیب کپڑے پہنے ہیں"       

ایک لڑکے نے اپنے دادا جی سے پوچھا: شادی کے وقت دولہا کو گھوڑے پر کیوں بٹھایا جاتا ہے؟
دادا جی: لاسٹ وارننگ دی جاتی ہے کہ اَبھی بھی  وقت ہے، بھاگ جا۔۔۔      

سردار بہت دیر سے اپنی خوبصورت منگیتر کو دیکھ رہا تھا۔
لڑکی شرما کر بولی:کیا دیکھ رہے ہو؟
سردار: میں یہ سوچ رہا ہوں کہ اگر تم میری امی ہوتی تو میں بھی کتنا خوبصورت ہوتا۔    

بیوی پورے 15  منٹ تک اپنے خاموش شوہر پر گرجنے کے بعد بولی: میں تو لڑائی ختم کرنا چاہ رہی تھی ، مگر تمہاری اِس
"گونگی بدمعاشی"
کی وجہ سے گھر جہنم بنا جا رہا ہے۔