STUDY
AND
EXAM
.COM

Urdu Jokes & Funny SMS

Page - 1
Previous

ٹیچر: انسان وہ ہے جو دوسروں کے کام آئے۔
بچہ: میم ! امتحان میں تو نہ آپ انسان بنتی ہیں اور نہ ہمیں انسان بننے دیتی ہیں۔۔    

شوہر کو بیوی کا فون آیا۔
بیوی: میں آج گھر نہیں آسکوں گی،گاڑی کا سٹیرنگ،بریک، گیئر باکس،سب کچھ چوری ہوگیا ہے۔
15منٹ بعد۔۔۔۔۔
بیوی نے دوبارہ شوہر کو کال کی اور کہا:آرہی ہوں، وہ میں غلطی سے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئی تھی۔    

چار سردار ٹرین کے پیچھے بھا گ رہے تھے
دو سردار ٹرین پر چڑھنے میں کامیاب ہوگئے
لوگوں نے کہا سردار جی Weldone
سردار: خاک ویلڈن !جانا تو اُنھوں نے تھا جو نیچے رہ گئے ،ہم تو چھوڑنے آئے تھے۔    

جاپان میں ایک بسکٹ فیکٹری میں مشین نے ایک پیکٹ خالی پیک کردیا۔
اُنہوں نے مسنگ چیک کرنے کے لیے 60 ہزار ڈالر  کی ایکسرے مشیں خریدلی۔
کراچی کے ایک بسکٹ فیکٹری میں بھی ایسا  ہوا تو اُنہوں نے صرف پیڈسٹل فین لگا دیا تاکہ خالی پیکٹ ہوا سے اُڑ جائے۔    

ایک بچہ کھیت سے آلو نکالنے میں اپنے دادا جی کی مدد کر رہا تھا۔
بہت سارے آلو نکالنے کے بعد جب بچہ تھک گیا  تو بولا:
آپ نے یہ سب آخر زمین میں دبائے ہی کیوں تھے؟    

لڑکی : پڑوس والی آنٹی مجھے بہت تنگ کرتی تھی۔جب بھی کسی کی شادی ہوتی وہ میرے گال کھینچ کر کہتی:
 "اَب تمہاری باری ہے"
پھر میں نے بھی اُن کی یہ عادت ختم کروادی۔
دوست حیرانگی سے: مگر کیسے؟
لڑکی: جب بھی کسی کی فوتگی ہوتی ہےتو میں بھی اُن کے گال کھینچ کر کہتی ہوں:
" اَب تمہاری باری ہے"     

ایک بچے کو سمجھ نہیں آرہاتھا کہ چھٹی کے لیے کیا بہانہ بنائے۔آخر اُس نے استاد سے کہا:
"مجھے اپنی دادا کی شادی کے لیے چھٹی چاہیے"
اُستاد نے پوچھا: وہ اِس عمر میں شادی کیوں کر رہے ہیں؟
بچہ: سر ! وہ تو نہیں کر رہے ۔ میں زبردستی کروا رہا ہوں۔    

لڑکا فون پر: جانوں کہاں ہو؟
لڑکی: اَمی کے ساتھ آئی ہوں، یہاں فائیو سٹار ہوٹل میں پارٹی  ہورہی ہے، تم کہا ں ہو؟
لڑکا: جس گلی میں تم دیگ کے چاول کھا رہی ہو ، میں اُدھر ہی دیگ کے پاس بیٹھا ہوں ،اگر اور چاول چاہیے تو بتانا۔    

بیوی  شوہر سے: آپ کو میرا حلوا پسند نہیں آیا۔ بچے تو تین تین پلیٹ کھا چکے ہیں۔
اند ر سے آواز آئی: امی  ایک پلیٹ اُور دینا ، ایک کتاب کی جلد رہ گئی ہے۔    

کسٹمر بینک والے سے:اگر آج میں چیک جمع کراتا ہوں تو کتنے دن میں کلئیر ہوجائے گا؟
بینک والا:سر 3دن لگ جائیں گے۔
کسٹمر:دونوں بینک آمنے سامنے ہی توہیں، پھر  اتنے دن کیوں لگیں گے؟
بینک والا: سر طریقہ کارتو پورا کرنا پڑتا ہے نا۔سوچیں اگر آپ قبرستان کے باہر مر جاتے ہیں تو آپ کو گھر والے سیدھاوہیں تو نہیں دفنادیں گے نا۔پہلے گھر لے جا ئیں گے نا۔
کسٹمر: لاکھ لعنت تیری اِس مثال پر۔    

ایک نرس کا منگیتر بڑی حسرت سے
جان کاش مجھے کوئی حادثہ پیش آتا  اور مجھے تمہارے وارڈ میں لایا جاتا تو تم میری خدمت کرتی اور میں جلدی ٹھیک ہوجاتا۔۔
نرس: جان تمہیں میرے پاس کوئی حادثہ نہیں بلکہ کوئی معجزہ ہی لا سکتا ہے کیونکہ۔۔۔ میری ڈیوٹی "ڈیلیوری وارڈ " میں ہوتی ہے۔    

ماں گھبرائی ہوئی بولی:
بیٹا جلدی آو۔۔ بہو کو فالج کا اٹیک ہوگیا ہے۔۔ منہ ٹیڑھا، آنکھیں اُوپر، گردن گھوم گئی ہے۔
بیٹا: رہنے دیں امی  رہنے دیں، وہ سیلفی لے رہی ہے۔    

جج صاحب: تم نے ایک ہی دکا ن سے مسلسل تین دن چوری کیوں کی؟
چور:  میں نے صرف ایک دن بیوی کے لئے سوٹ چوری کیاتھا،
باقی دو دن تو کلر تبدیل کرنے گیا تھا۔    

سردار کو اپنی بیوی نے دھوکہ دیا تو
اُس نے اپنی بیوی  کو اور اپنے آپ کو مارڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔
جب اَپنے کان پر پستول رکھی تو اُس کی بیوی ہنسنے لگی۔
تو سردار بولا: تم زیادہ خوش نہ ہو،اگلا نمبر تمہارا ہے۔    

ایک بچہ گھر سے مار کھا کر غصہ میں سکول جا رہا تھا۔
راستے میں ایک اَنکل نے پوچھا:بیٹا پڑھتے ہو؟؟
بچہ : نہیں ! یونیفارم پہن کر مجرا کرنے جاتا ہوں۔    

Next
8
7
6
5
4
3
2
1
Next