STUDY
AND
EXAM
.COM

Urdu Jokes & Funny SMS

Page - 2

ٹیچر بچے سے: کل سکول کیو ں نہیں آئے؟
بچہ: مجھے برڈ فلو تھا۔
ٹیچر حیرانگی سے: لیکن یہ تو پرندوں کو ہوتا ہے۔
بچہ : تو مس آپ نے مجھے انسان سمجھا ہی کب ہے؟ہر  روز  تو کسی نہ کسی بات پر مرغا بنایا ہوتا ہے۔    

بچہ اپنی دادی سے:کیا ہم ہمیشہ پانچ رہیں گے؟ یعنی آپ، میں، امی، ابو اور باجی؟
دادی: نہیں جب تمہاری شادی ہوجائیگی تو ہم چھ ہوجائیں گے۔
بچہ: پھر جب باجی کی شادی ہوجائے گی تو ہم پانچ رہ جائیں گے؟
دادی ) پیارسے ( : ہاں لیکن جب تمہارا بیٹا ہوجائے گا  تو ہم پھر سے چھ ہوجائیں گی۔
بچہ: پھر جب آپ فوت ہوجاوگی تو ہم پھر سے پانچ ہوجائیں گے۔
دادی غصہ سے: لاکھ لعنت تیرے حساب پہ۔ سو جا چپ کر کے۔    

شوہربیوی سے: سبزی ٹھیک نہیں بنی ہے۔
بیوی: چپ چاپ کھا لیں۔اِس کو فیس بک پر 600 لوگوں نے لائک کیا اور 700لوگوں نے Yummy کہا۔ اور آپ کے نخرے ہیں کہ ختم نہیں ہورہے۔    

ایک سردار نے اپنی جان پر کھیل کر جلتی ہوئی بلڈنگ سے 6 لوگوں کو نکالا،لیکن لوگوں نے پھر بھی اُسے مارا۔
کیونکہ۔۔۔۔۔
وہ 6کے 6 لوگ فائر بریگیڈ کے آگ بجھانے والے تھے۔    

لڑکی دکاندار سے:آپ کے پاس کوئی ایسا Valentine Card ہے ،جس پر لکھاہوکہ
"میں صرف اور صرف تم سے پیار کرتی ہوں"
دوکاندار:ہاں جی ہے۔
لڑکی:اچھا تو ایسے  پانچ   کارڈ دینا۔    

لڑکی والے : ہم نے ابھی اپنی بیٹی کا رشتہ نہیں کرنا ، ہماری لڑکی ابھی  پڑھ رہی ہے۔
لڑکے والے: تو ہمارا لڑکا کون سا کاکا ہے، جو اُس کی کتابیں پھاڑ دے گا۔    

باپ اپنے بیٹے سے: افسوس کہ تمہارےپیپر فیل ہوگئے۔یہ ساتھ والوں کی لڑکی کو دیکھو کلاس میں فرسٹ آئی ہے۔
بیٹا: اُسی کو توہی  دیکھ دیکھ کر میرے سارے پیپر فیل ہوگئے ۔    

پاگل خانے میں سب پاگل ڈانس کررہے تھے۔
ایک پاگل خاموش بیٹھا ہواتھا۔
ڈاکٹر نے سوچا کہ شائد یہ ٹھیک ہوگیا ہے تو اُس سے پوچھا:
تم خاموش بیٹھے ہو،ڈانس کیوں نہیں کررہے؟
پاگل: چپ بیوقوف میں 'دلہن ' ہوں۔    

ایک عورت کو مہ میں چلی گئ
شوہر مردہ سمجھ کر دفنانے چلا
راستے میں جنازہ ایک کھمبے سے ٹکرانے سے عورت کو ہوش آگیا۔
ایک سال بعد عورت مر گئی ۔ سب کلمہ پڑھتے ہوئے جنازے کو لے جارہے تھے۔
شوہر کی زبان پر ایک ہی بات تھی

"کھمبا بچا کے،، کھمبا بچا کے"      

بس میں ایک لڑکی کھڑی تھی تو ایک چھوٹے بچے نے کہا : آپ میری جگہ پر بیٹھ جائیں۔
لڑکی نے اُسے تپھڑ مارا ۔
تو چھوٹے بچے نے کہا "بھلائی کا تو زمانہ ہی نہیں رہا آج کل" اور روتے ہوئے دوبارہ اپنے اَبو کی گود میں بیٹھ گیا۔    

بادشا ہ نے علان کیا کہ بیوی سے ڈرنے والے ایک لائن میں کھڑے ہوجاو اور بیوی سے نہ ڈرنے والے دوسری لائن میں کھڑے ہوجاو۔
بیوی سے ڈرنے والوں کی ایک لمبی لائن لگ  گئی،جبکہ بیوی سے نہ ڈرنے والوں میں صرف ایک ہی مرد تھا۔
بادشاہ نے خوش ہوتے ہوئے پوچھا:آپ اپنی بیوی سے نہیں ڈرتے؟
آدمی بولا: نہیں جناب !مجھے تو میری بیوی کہہ کے گئی ہے کہ اِس لائن میں کھڑے ہونا ورنہ ٹانگیں توڑ دونگی۔    

دادا جی اپنے پوتے سے: تمہارے اُستاد جی آرہے ہے تم کہیں چھپ جاو۔
پوتا: پہلے آپ چھپ جائیں، میں نے آپ کی موت کا بہانہ بنا کر ایک ہفتہ کی چھٹی لی ہے۔    

خاوند: جب میں تمہیں غصہ کرتا ہوں تو تم اپنا غصہ کیسے کنٹرول کرتی ہو؟
بیوی: ٹائلٹ صاف کرکے۔
خاوند:  بے وقوف عورت ٹائلٹ صاف کرنے سے کیسے؟
بیوی: ٹائلٹ آپ کے ٹوتھ برش سے صاف کرتی ہوں۔    

ایک آدمی گھر میں فلم دیکھ کر  رہا تھا اور  مسلسل روئے جا رہا تھا۔
بیوی نے پریشانی میں پوچھا: کونسی فلم دیکھ رہے ہو؟
آدمی: اپنی شادی کی۔    

سردار ہسپتال میں اُونچی آواز میں رو رہا تھا۔
ڈاکٹر: کیا ہوا سردار جی؟؟
سردار بولا:
 پندرہ سال بعد بچہ ہوا اور وہ بھی اتنا چھوٹا؟؟؟    

Next
8
7
6
5
4
3
2
1
Back