Urdu Jokes & Funny SMS
باپ نے بیٹے کو تسلی دیتے ہوئے کہا:
بیٹا غم نہ کرو ۔یہ تو تقدیر کی بات ہوتی ہے ۔شائد تمہاری تقدیر میں فیل ہونا ہی لکھا تھا۔
بیٹا خوش ہوکر بولا: ہا ں نا ابو۔لیکن اچھا ہوا کہ میں نے کوئی پڑھائی نہیں کی تھی ورنہ ساری محنت ضائع ہوجاتی۔ ![]()
پپو کو راہ چلتے ٹھوکر لگی اور وہ گدھے کے پاوں میں جا گرا۔
پاس سے گزرتی ہوئی لڑکی بولی:
بڑے بھائی کے پاوں چھو رہے ہو؟
پپو کپڑے جھاڑتے ہوئے بولا:
" جی بھابھی جی۔۔۔" ![]()
باپ بیٹے سے: رات کہاں تھے؟
بیٹا: دیر ہوگئی تھی ، دوست کے گھر stay کرلیا تھا۔
باپ نے اُسی وقت فون اُٹھایا اور اُس کے دس
6 دوستوں نے کہا "ہاں انکل وہ میرے پاس ہی تھا"
3 دوستوں نے کہا"ہاں انکل وہ یہاں سو رہا ہے ، آپ کہیں تو اُٹھا دوں"
ایک نے تو حد ہی کردی ، اُس نے کہا"جی اَبو، بولیں"۔ ![]()
با پ بیٹے سے : اگر تم اِس بار فیل ہوگئے تو مجھے اَبو نہ کہنا۔
کچھ دنوں بعد۔۔۔۔
باپ بیٹے سے: کیسا رہا تمہار رزلٹ؟
بیٹا : سوری بشیر صاحب ! ![]()
بیوی شرابی شوہر کو ٹھیک کرنے کے لیے
کالا لباس پہن کر سامنے کھڑی ہوگئی۔
شوہر جھومتے ہوئے بولا:تم کون ہو؟
بیوی: میں چڑیل ہوں۔
شرابی: ہاتھ ملا، میں تیری بہن کا شوہر ہوں۔ ![]()
پٹھان نے سب کو چیلنج دیاکہ وہ مینارِپاکستان کو اپنے سر پر اُٹھا کر پشاور لے جا سکتا ہے۔
ہزاروں لوگ دیکھنے کے لیے اکٹھے ہوگئے۔
پٹھان بولا: بس اِسے تم لوگ صرف اُٹھا کر میرے سر پر رکھ دو۔ ![]()
مالک نوکر سے:ابھی تک تم سے مچھر مارے نہیں گئے۔میرے کانوں میں گنگنارہے ہیں۔
نوکر: صاحب میں نے تو سارے مچھر مار دیے ہیں، یہ تو اُن کی بیویاں ہیں ،جو بیوہ ہوکر اَب رو رہی ہیں۔ ![]()
ایک انگریز پاکستا ن گھومنے آیاتھا تو کسی جگہ اُس پر بجلی کی تار گرگئی۔
تڑپ تڑپ کے مرنے ہی والا تھا کہ لائٹ چلی گئی۔۔۔
انگریز اُٹھ کر بھاگا اور بولا: پاکستان زندہ آباد ![]()
ایک سردار جی شراب سے تنگ آگیا تو ساری خالی بوتلیں توڑنے لگا۔۔
ایک بوتل تھوڑی: تیری وجہ سے میری نوکری چلی گئی۔
دوسری بوتل تھوڑی: تیری وجہ سے میرا گھر تباہ ہوگیا۔
تیسری بوتل تھوڑی: تیری وجہ سے میری بیوی مجھے چھوڑ کر چلی گئی۔
چھوتی بوتل اُٹھائی تو وہ بھری ہو ئی تھی۔ تو اُسے ایک طرف پر رکھا اور بولا:
تو سائیڈ پہ ہوجا،تیرا کوئی قصور نہیں۔ ![]()
ساس نے اپنی فوجی داماد کو خط لکھا کہ
میری بیٹی کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر تم سرحد پر موج مستی کر رہے ، شرافت سے میری بیٹی کے پاس آجاو چھٹی لے کر، کوئی بہانہ نہیں بنانا۔
فوجی داماد نے ساس کو ایک ہینڈ گرنیڈ بھیجا اور ساتھ خط میں جواب میں لکھا:
"ڈئیر ماں جی اگر آپ اِس کی پین کھینچ لیں تو مجھے 3دن کی چھٹی مل جائے گی" ![]()
ایک سردار پہلی بار جہاز میں بیٹھا
جیسے ہی جہاز کا اگلا ٹائر اُوپر اُٹھا ، تو سردار پائلٹ کو مارنے لگا ، اور بولا:
میں پہلے ہی ڈرا ہوں اور تم ویلینگ کر رہے ہو۔ ![]()
بچہ: پاپایہ دلہن سرخ رنگ کے کپڑے کیوں پہنتی ہے؟
باپ: سرخ رنگ خطرے کی علامت ہوتا ہے۔ ![]()
ایک بس میں ڈاکو گھس آئے ۔ ڈاکونے ایک عورت سے زیور لیتے ہوئےپوچھا: نام کیا ہے تمہارا؟
عورت: شمیم
ڈاکو نے کہا یہ میری بہن کا نام ہے اور عورت کو زیور واپس کردیا۔
پھر ساتھ بیٹھے ہوئے شخص سے نقدی لیتے ہوئےنام پوچھا۔
آدمی:نام تو میرا جاوید ہے لیکن مجھے بھی پیار سے شمیم کہتے ہیں۔ ![]()
ساس اپنے داماد سے: تم شراب پیتے ہو، شادی سے پہلے یہ بتانا چاہیے تھا۔
داماد: آپ کی لڑکی خون پیتی ہے، آپ نے بتایاتھا؟؟ ![]()
لڑکی: کیا تم میری زندگی میں چاند بننا چاہوگے؟
لڑکا خوشی سے:ہاں ہاں۔
لڑکی: تو جتنی دور چاند ہے تم بھی اتنی دور دفعہ ہوجاو۔ ![]()




