STUDY
AND
EXAM
.COM

Urdu Jokes & Funny SMS

Page - 4

سردار رشتہ دیکھنے گیا۔
گھر والوں نے دونوں کو اکیلا چھوڑ دیا۔
سردار:باجی آپ لوگ کتنے بہن بھائی ہو۔
لڑکی )غصہ سے ( : پہلے آٹھ تھے ، اَب نو ہوگئے ۔    

بیٹا: پاپا میں نے کل خواب دیکھا کہ
" میرا  ایک پیر زمین پر اور دوسرا آسمان پر ہے۔"
باپ: اِس طرح کے خواب مت دیکھا کر بیٹا، کسی دن اپنی شلوار پھاڑ لے گا۔    

سردار بلب پر اپنے باپ کا نام لکھ رہا تھا،
تو کسی نے پوچھا: سردار جی یہ کیا کررہے ہو؟
سردار: باپ کا نام روشن کر رہاہوں۔    

ایک آدمی اپنے دوست سے: شادی سے خوش تو ہونا؟
دوست: ہاں بھئ بڑا خو ش ہوں۔ بڑا آرام ہوگیا ہر چیز کا، وقت پر اُٹھ جاتا ہوں، وقت پر ناشتہ کرتا ہوں ۔وقت پر کپڑے اِستری ہوتے ہیں۔گھر صاف ستھرا رہتا ہے۔کھانے پینے کے اوقات صحیح رہتے ہیں۔ صحت بھی ٹھیک رہتی ہے۔
آدمی: چلو اچھی بیوی مل گئی تمہیں جو اتنے سارے کام کرتی ہے۔
دوست: نہیں سارے کام تو میں خود کرتا ہوں، بس بیگم نے ہر کام کا وقت مقرر کردیا ہے اور بڑی سختی سے عمل کرواتی ہے۔    

ایک سردار اور سردارنی کی نئی نئی شادی ہوگئی تھی۔
سردارنی: ہماری شادی کو 24  گھنٹے ہوگئے۔
سردار: اور ایسا لگتا ہے جیسے کل ہی کی بات ہو۔    

ایک چرسی نے دوستوں کی دعوت کا پروگرام بنایا اور اپنے ہی گھر سے بکرا چوری کیا اور خوب دعوت کی۔صبح جب گھر پہنچا تو  بکرا گھر میں کھڑا تھا۔
چرسی نے بیوی سے پوچھا: یہ بکرا کہاں سے آیا؟
بیوی: بکرےکو چھوڑو، رات سے کتا غائب ہے۔    

ایک سردار جب بھی کپڑے دھوتا تو بہت زور کی بارش شروع ہوجاتی۔
ایک دن موسم صاف دیکھ کر سردار  نے کپڑے دھونے کا سوچا اور دکان سے سرف خریدنے چلا گیا۔
جیسے ہی سردار دکان میں داخل ہونے لگا تو بہت زور سے بادل گرجا۔
سردار نے بادل کی طرف دیکھ کر کہا:
" میں تو نمکو لینے آیا ہوں"    

دو افراد کے درمیان ناراضگی تھی ۔ دونوں ایک دن گلی میں آمنے سامنے آگئے  ۔ ایک دوسرے کو راستہ نہیں دے رہےتھے اور ایک دوسرے کو غصہ سے دیکھ رہے تھے۔
ایک صاحب بولا: میں گدھوں کو راستہ نہیں دیا کرتا۔
یہ سُن کر دوسرا صاحب مسکراتے ہو ایک سائیڈ پر ہو گیا اور  بولا:
"میں دے دیا کرتا ہوں"۔    

ایک عورت اپنی بچوں کے ساتھ اپنے ماں کے گھر چلی گئی تو ہاں سے روزانہ شوہر کو فون کرکے پوچھتی: آپ کہا ں پر ہیں؟
شوہر جواب دیتا:میں گھرپر ہی ہوں ، میں نے کہاں جانا ہے۔
تو بیوی کہتی"اچھا جوسر مشین چلا کر دکھائیں"۔
شوہر جوسر مشین چلا دیتا تھا ۔۔گرررر۔۔ تو عورت کو یقین ہوجاتا کہ شوہر  گھر پر ہے۔ایسا روزانہ ہوتا تھا۔
ایک دن بیوی بتائے بغیر واپس آئی تو گھر پر تالا لگا ہوا تھا۔ تو پڑوسن سے پوچھا:کچھ پتہ ہے کہ یہ کدھرگئے ہیں؟
پڑوسن:  پتہ نہیں لیکن ہر روز صبح جوسر مشین لے کر نکل جاتے ہیں اور رات کو دو بجے واپس آتے ہیں۔    

بیٹا: پاپا کیا ہمارے گھر میں جن ہیں؟
باپ:یہ جن وغیرہ کچھ نہیں ہوتے۔
بیٹا: نوکرانی کہتی ہے ہمارے گھر میں جن ہیں۔
باپ: جلدی سے سامان پیک کرو۔
بیٹا:کیو ں پاپا؟
باپ:اَبے ہمارے گھر میں کوئی نوکرانی ہی نہیں۔    

کچھ لوگ بیگم کے ساتھ ہوں ،پھر بھی لڑکیاں تاڑنے سے باز نہیں آتے،
بلکہ یہ کہہ کر بیگم کو بھی اعتماد میں لے لیتے ہیں
"بیگم ذرا دیکھو تو اِس لڑکی نے کتنے عجیب کپڑے پہنے ہیں"    

سردار اپنے دوست سے:یار میں اپنا کتا بیچنے جا رہا ہوں
دوست: یار میں خرید لیتا ہوں۔یہ وفادار تو ہے نا؟
سردار: ہاں یار !بہت زیادہ۔ پہلے بھی 3بار بیچ چکا ہوں ۔۔ ہر بار بھاگ کر واپس میرے پاس آجاتا ہے !    

ایک آدمی کا انتقال ہوگیا تو ایک دوسرا آدمی اُس کی بیوی کے پاس آیا اور بولا:
کیا میں اِس کی جگہ لے سکتا ہوں؟
بیوی: مجھے کوئی اِعتراض نہیں لیکن قبرستان والوں سے پوچھ لو۔    

ایک چرسی قبرستان میں چرس پی رہا تھا
پولیس آگئی  تو چرسی نے چرس چھپادی۔
پولیس:کیا کر رہے ہو؟
چرسی: کچھ نہیں ،اپنے والد کے لیے دعا کر رہا ہوں۔
پولیس:لیکن یہ تو کسی چھوٹے بچے کی قبر ہے۔
چرسی: والد صاحب بچپن میں ہی فوت ہوگئے تھے۔    

پپو: اگر آپ کو پتہ چلے کہ میں اول آیا ہو تو آپ کو کیسا لگےگا؟
باپ: میں تو خوشی سے پاگل ہوجاوں گا۔
پپو: بس اِسی ڈر سے تومیں فیل ہوگیا۔    

Next
8
7
6
5
4
3
2
1
Back