STUDY
AND
EXAM
.COM

Urdu Jokes & Funny SMS

Page - 6

پولیس )سردار چور سے ( : تمہیں چوری کرتے وقت اپنی بیوی اور بیٹی کا خیال نہیں آیا؟
سردار: خیال تو آیا تھا مگر اِس دکان میں سب مردانہ سوٹ تھے۔    

ایک شرابی نے FMریڈیو پر کال کی  اور کہا:
مجھے اَبدالی روڈ پر ایک پرس ملا ہے ، جس میں 15000روپے ، آئی فون اور کسی شمائلہ کرن کے نام کا شناختی کارڈ ہے۔
ریڈیو والا: واہ آپ کتنے ایماندار ہیں۔انہیں وہ پرس واپس کرنا چاہتے ہیں؟
شرابی: نہیں میں چاہتا ہوں کہ شمائلہ کرن کے لیے ایک درد بھرا گانا ہوجائے۔    

سردار کی ماں کی طبیعت خراب ہوئی تو اُسے ہسپتال لے گیا۔
ڈاکٹر نے کہا : اِس کے 2 ٹیسٹ ہونگے۔
یہ سن کر سردار نے  زور زور سے رونا شروع کیا اور کہا:
"اب کیا ہوگا ، میری ماں تو ان پڑھ ہے۔پہلے پتہ ہوتا تو تیاری کروا کر لاتا"۔      

ٹیچر: بتاو کولڈ ڈرنک فائد ہ دیتی ہے یا نقصان؟
شاگرد: اگر کوئی پلادے تو فائدہ۔۔۔ اور اگر کسی کو پلانی پڑ جائے تو نقصان۔۔    

لڑکی: امی مجھے ماضی، حال، اور مستقبل کی کوئی مثال دیں۔
ماں: میں خوبصورت تھی، میں خوبصورت ہوں، میں خوبصورت رہونگی۔
لڑکی: ابو آپ بھی کوئی اچھی مثال دو۔
باپ: تمہاری ماں کو وہم تھا، وہم ہے اور وہم رہے گا۔    

ایک پٹھان نے سرکاری زمین پر غیر قانونی دیوار بنائی۔ کسی نے مشورہ دیاکہ کچھ ایسا کرو کہ دیوار پرانی لگے۔
پٹھان نے دیوار پر لکھ دیا کہ
"ہم قائداعظم کو پشاور آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں"       

لڑکا: جانوں ہمارے پیار کے بارے میں کسی کو مت بتانا۔
لڑکی: تمہاری بہن کو تو ضرور بتاوں گی، کمینی کہتی تھی کہ
" کوئی کتا ہی ہوگا جو تم سے پیار کرےگا۔"        

بیوی شوہر سے: تم مجھ سے کتنا پیار کرتے ہو؟
شو ہر:شاہ جہان جتنا
بیوی: شاہ جہان نے تو اپنی بیو ی کے مرنے کے بعد اُس کی یاد میں تاج محل بنوایا تھا۔کیا تم بھی میرے مرنے کے بعد تاج محل بنواوگے؟
شوہر: میں نے تو پلاٹ بھی لے لیا، تم ہی دیر کر رہی ہو۔    

ایک سردار جی انتہائی خوف کے عالم میں بیمار پڑگیا۔
دوست نے پوچھا: کیا ہوا یار تجھے اچانک؟؟
سردار : یار کل میرے کلاس فیلو کا انتقال ہواہے۔
"اُس کا رول نمبر 45تھا اور میرا 46 ہے۔"    

ایک لڑکی تیسری بار ڈرئیونگ لائسنس کا  انٹریو دینے گئی۔
آفیسر: اگر آپ گاڑی چلا رہے ہو اور سامنے  ایک طرف آ پ کا شوہر کھڑ ا ہو اوردوسری طرف آپ کا بھائی کھڑا ہو، تو آپ کسے ماریں گی؟
لڑکی: شوہر کو
آفیسر: اَرے میڈم ، آپ کو تیسری بار بتا رہا ہوں کہ آپ بریک ماریں گے۔    

آج کل کے 9سال کے بچوں کے پاس آئی فون ہے۔
اور جب ہم 9سال کے تھے تو ہمارے پاس گلابی رنگ کا ایک فون ہوتا تھا،جس کا بٹن دباتے تو بجنا شروع ہوجاتا
"دھوم مچالے۔۔ دھوم مچا لے --"       

نکاح کے بعد۔۔۔
دولہا مولوی صاحب سے: نکاح پڑھانے کی آپ کی فیس کتنی ہے؟
مولوی صاحب: دلہن کے خوبصورتی کے مطابق دے دو۔
دولہا ں نے 50 روپے دیے۔
مولوی صاح  حیران تھا کہ اتنے کم پیسے لیکن اچانک ہوا  کا ایک جھونکا آیا اور دلہن کا گھنگھٹ ہٹ گیا۔تو مولوی صاحب بولا:
"اَرے بھائی باقی پیسے تو لے لو۔"       

باہر گلی سے آواز آئی صرف 400 روپے لگائیں
اور عمر بھر بیٹھ کر کھائیں۔
باہر نکل کردیکھا تو کرسیاں بیچنے والا تھا !!
ہاہاہاہا    

خاتون نے دکان میں سوئٹر کو اُلٹ پلٹ کر دیکھنے کے بعد پوچھا:
"کیا اِسے بارش میں پہن سکتے ہیں؟"
دکاندار:ہا ں بارش میں پہن سکتے ہیں کیوں کہ بھیڑکی اُون سے بنا ہے۔
خاتون:لیکن اِس کی کوئی ثبوت دیں  کہ اسے بارش میں پہنا جاسکتا ہے۔
 دکاندار: میں نےتو کہا کہ یہ سوئٹر بھیڑ کی اُون سے بنا ہےتو آپ نے کھبی کسی بھیڑ کو بارش  میں چھتری لے کر  جاتےدیکھا ہے؟    

لڑکی: میرا موبائل اکثر میری ما ں کے پاس ہوتا ہے۔
لڑکا: اُوہ۔ اگر اُس نے میری کال اُٹھالی تو۔۔؟
لڑکی: ایسانہیں ہوگا، کیونکہ میں نے تمہارا نمبر battery low  کے نام سے سیو کیا ہے۔جب بھی تمہاری کال آتی ہے وہ مجھے  فون دے دیتی ہے  کہ اِسے چارج کرلو۔    

Next
8
7
6
5
4
3
2
1
Back