STUDY
AND
EXAM
.COM

Urdu Jokes & Funny SMS

Page - 5

ایک مکھی گنجے کے سر پر جا بیٹھی۔
دوسری مکھی نے کہا:
 واہ !کیا گھر ملا ہے تجھے۔
پہلی مکھی بولی: نہیں۔۔۔ ابھی تو صرف پلاٹ خریدا ہے۔    

بیوی شوہر سے: سنو جی۔۔ لڑکا پیسے اُڑانے لگا ہے۔ جہاں بھی پیسے چھپاتی ہوں ، ڈھونڈ لیتا ہے۔
‏‏شوہر:کمینے کی کتاب میں رکھ دو۔۔ امتحان تک نہیں دھونڈ پائے گا۔    

ہسپتال کا عملہ ایک شخص کے پیچھے بھاگ رہا تھا۔
لوگوں نے پوچھا: کیا ہوا؟
ڈاکٹر: چار بار ایسا ہواکہ یہ دماغ کا آپریشن کروانے آتا ہے اور ٹنڈ کروا کے بھاگ جاتا ہے۔    

ایک چرسی کسی مزار پر گیا اور دعا مانگنے لگا: میرے جیب میں ایک پرائز بانڈ ہے میرا یہ بانڈ ہر صورت میں نکلنا  چاہیے۔چاہے کچھ بھی ہو۔
دعا مانگ کر مزار سے باہر آیا ، جیب میں ہاتھ ڈالا تو پتہ چلا کہ  پرائز باند کسی نے جیب سے نکال لیا ہے۔
چرسی واپس مزار پر گیا اور بولا: بابا جی پہلے پوری با ت  توسمجھا کریں پھر دعا پوری کیا کریں۔    

اُستاد: ہر مرد کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔
آپ کا اِس کے بارے میں کیا خیال ہے؟
شاگرد: یہی کہ ہمیں پڑھائی میں وقت ضائع کیے بغیر عورت کی تلاش کرنی چاہیے۔    

ہاتھی نے رومانٹک انداز میں چیونٹی کو چھیڑا۔
تو چیونٹی غصہ میں ہاتھی کی بیوی کے پاس گئی اور بولی:
اپنے آوارہ شوہر کو سمجھا لو، ورنہ مرد ہمارے گھر میں بھی ہیں۔    

بیگم پہلی بار موٹر وے پر ڈرائیو نگ کرنے نکلی تو اچانک شوہر کا فون آگیا۔
شوہر نے پریشان ہوکر پوچھا: بیگم تم کہاں ہو اِس وقت؟
بیوی: جانو موٹر وے پر ڈرائیونگ کر رہی ہوں۔
شوہر نے پریشانی میں کہا: اچھا دیکھ بھال کے گاڑی چلانا۔ ٹی وی پر بتا رہے ہیں کہ کو ئی پاگل انسان موٹر وے پر مخالف سمت میں تیزی سے گاڑی چلا رہا ہے۔
بیوی چلا کر بولی: اَرے کوئی ایک پاگل؟؟یہ تو  کمبخت سینکڑو ں کی تعداد میں مخالف سمت  میں چلے  آرہے ہیں۔    

مس کلاس سے: جو بے وقوف ہے وہ کھڑ ا ہوجائے۔
کافی دیر تک کوئی کھڑا نہیں ہواتو پھر ایک بچہ کھڑا ہوگیا۔
مس نے پوچھا: کیا تم بے وقوف ہو؟؟؟
بچہ:مس اصل میں آپ اکیلی کھڑی تھیں ۔۔تو مجھے اچھا نہیں لگا۔    

ڈاکٹر: آپ کے ابا جان کی جسم میں وائٹ سیل ختم ہوگئے ہیں۔
سردار روتا ہوا باہر گیا اور تھوڑی دیر بعد واپس آکر بولا:
ڈاکٹر صاحب وائٹ سیل تو نہیں ملے ، یہ Red Toshiba کے سیل ملے ہیں یہی ڈال دو۔
ڈاکٹر: بے وقوف یہ چائنہ کا بھالو نہیں ،تیرا با پ ہے۔    

ایک لڑکے نے اپنے دادا جی سے پوچھا: شادی کے وقت دولہا کو گھوڑے پر کیوں بٹھایا جاتا ہے؟
دادا جی: لاسٹ وارننگ دی جاتی ہے کہ اَبھی بھی  وقت ہے بھاگ جا۔۔۔    

سردار کے بھائی کے سر پر مچھر بیٹھا۔
سردار نے ڈندا مار تو مچھر کے ساتھ بھائی بھی مر گیا۔۔۔
باپ : یہ تم نے کیا کیا؟؟
سردار: جنگ میں تو یہ سب ہوتا ہے۔ ایک اُن کا مرا    ، اور  ایک ہمارا۔۔۔    

ایک عورت نے اپنے شوہر کا موبائل چیک کیا تو لڑکیوں کے نمبر ایسے ناموں سے سیو کیے ہوئے تھے۔
آنکھوں کا علاج۔۔
کانوں کا علاج۔۔
دل کا علاج۔۔
بیوی نے نہایت غصہ میں اپنا نمبر ڈائل کیا
تو سکرین پر آیا
"لا علاج۔۔۔۔"       

ایک دیہاتی کی بیوی کی طبیعت خراب ہوئی تو اُسے شہر کے ہسپتال میں لےگیا۔
 ڈاکٹر نے کہا:"آپ کی بیوی اتنی بیمار ہے کہ کہیں وہ زندگی سے ہاتھ نہ دھو بیٹھے"
دیہاتی نے کہا:ضرور، ضرور، اگر یہ کوئی اچھا صابن ہے تو مجھے بھی دیدیں۔    

لڑکی: مجھے بھول جاو، میری منگنی ہوگئی لندن میں ایک لڑکے کے ساتھ۔
لڑکا: چلو جو ہونا تھا ہوگیا۔۔ لیکن ایک Iphone بھیج دینا وہاں سے۔۔۔    

ایک عورت آدھی رات کو قبر پر بیٹھی تھی۔
وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے پوچھا:
تمہیں ڈر نہیں لگتا؟
عورت: لو جی اِس میں ڈرنے کی کیا بات ہے، اندر گرمی لگ رہی تھی تو باہر آگئی۔    

Next
8
7
6
5
4
3
2
1
Back