Husband Wife Jokes in Urdu
ایک عورت نے اپنے شوہر کا موبائل چیک کیا تو لڑکیوں کے نمبر ایسے ناموں سے سیو کیے ہوئے تھے۔
آنکھوں کا علاج۔۔
کانوں کا علاج۔۔
دل کا علاج۔۔
بیوی نے نہایت غصہ میں اپنا نمبر ڈائل کیا
تو سکرین پر آیا
"لا علاج۔۔۔۔"
میاں بیوی ہاتھ پکڑے شاپنگ مال میں جا رہے تھے۔
اُنہیں دیکھ کر اُن کا ایک دوست بولا:
اتنے سال بعد بھی اتنی محبت ؟
شوہر: یار محبت کا تو پتہ نہیں لیکن جیسے ہاتھ چھوڑتا ہوں کسی نہ کسی دکان میں گھس جاتی ہے۔
ایک شخص سسرال گیا ۔ ساس نے مرغی پکا کر سامنے رکھ دی۔
داما د نے ازراہِ تکلف کہا کہ اِس کی کیا ضرورت تھی۔
ساس: کوئی بات نہیں بیٹا ، ہم نے دس مرغیاں پالی ہوئی ہیں۔ ہم یو سمجھیں گے کہ ایک مرغی کو کتا کھا گیا۔
رخصتی کے وقت دلہن رو رہی تھی
دلہا بھی رونے لگا
کسی نے کہا : وہ تو اپنے ماں باپ کو چھوڑ رہی ہے،تمہیں کیا مسلہ ہے؟؟
دولہا:اُس نے میرے بھی چُھڑ وا دینے ہیں۔
بیگم پہلی بار موٹر وے پر ڈرائیو نگ کرنے نکلی تو اچانک شوہر کا فون آگیا۔
شوہر نے پریشان ہوکر پوچھا: بیگم تم کہاں ہو اِس وقت؟
بیوی: جانو موٹر وے پر ڈرائیونگ کر رہی ہوں۔
شوہر نے پریشانی میں کہا: اچھا دیکھ بھال کے گاڑی چلانا۔ ٹی وی پر بتا رہے ہیں کہ کو ئی پاگل انسان موٹر وے پر مخالف سمت میں تیزی سے گاڑی چلا رہا ہے۔
بیوی چلا کر بولی: اَرے کوئی ایک پاگل؟؟یہ تو کمبخت سینکڑو ں کی تعداد میں مخالف سمت میں چلے آرہے ہیں۔
بیوی شوہر سے: میں بازار جا رہی ہوں، مجھے پچاس روپے کی ضرورت ہے۔
شوہر )غصہ سے ( : تمہیں پچاس روپے کی نہیں ،عقل کی ضرورت ہے۔
بیوی: آپ سے وہی چیز مانگ رہی ہوں جو آپ کے پاس موجود ہے۔
ایک عورت اپنی بچوں کے ساتھ اپنے ماں کے گھر چلی گئی تو ہاں سے روزانہ شوہر کو فون کرکے پوچھتی: آپ کہا ں پر ہیں؟
شوہر جواب دیتا:میں گھرپر ہی ہوں ، میں نے کہاں جانا ہے۔
تو بیوی کہتی"اچھا جوسر مشین چلا کر دکھائیں"۔
شوہر جوسر مشین چلا دیتا تھا ۔۔گرررر۔۔ تو عورت کو یقین ہوجاتا کہ شوہر گھر پر ہے۔ایسا روزانہ ہوتا تھا۔
ایک دن بیوی بتائے بغیر واپس آئی تو گھر پر تالا لگا ہوا تھا۔ تو پڑوسن سے پوچھا:کچھ پتہ ہے کہ یہ کدھرگئے ہیں؟
پڑوسن: پتہ نہیں لیکن ہر روز صبح جوسر مشین لے کر نکل جاتے ہیں اور رات کو دو بجے واپس آتے ہیں۔
بیوی: میری طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی۔
شوہر: اُوہ۔۔ میں تو شاپنگ پر جانے کا سوچ رہا تھا۔
بیوی: میں تو مذاق کر رہی تھی۔
شوہر: میں بھی مذاق کر رہا تھا۔ "چل اُٹھ کے روٹی پکا"
ایک شرابی کو رات تین بجے پولیس نے روک لیا ۔
پولیس: اتنی رات کو کہاں جا رہے ہو؟؟
شرابی: میں شراب، سیگریٹ نوشی اور اُن کے انسانی جسم پر پڑنے والے برے اثرات پر لیکچر سننے جا رہا ہوں۔
پولیس: واقعی؟ یہ تو بہت اچھی بات ہے۔ ویسے اِس وقت یہ لیکچر دے گا کون؟؟
شرابی: میری بیوی ، جناب۔
ساس نے اپنی فوجی داماد کو خط لکھا کہ
میری بیٹی کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر تم سرحد پر موج مستی کر رہے ، شرافت سے میری بیٹی کے پاس آجاو چھٹی لے کر، کوئی بہانہ نہیں بنانا۔
فوجی داماد نے ساس کو ایک ہینڈ گرنیڈ بھیجا اور ساتھ خط میں جواب میں لکھا:
"ڈئیر ماں جی اگر آپ اِس کی پین کھینچ لیں تو مجھے 3دن کی چھٹی مل جائے گی"
بچہ: پاپایہ دلہن سرخ رنگ کے کپڑے کیوں پہنتی ہے؟
باپ: سرخ رنگ خطرے کی علامت جوہوتا ہے۔
ایک دیہاتی کی بیوی کی طبیعت خراب ہوئی تو اُسے شہر کے ہسپتال میں لےگیا۔
ڈاکٹر نے کہا:"آپ کی بیوی اتنی بیمار ہے کہ کہیں وہ زندگی سے ہاتھ نہ دھو بیٹھے"
دیہاتی نے کہا:ضرور، ضرور، اگر یہ کوئی اچھا صابن ہے تو مجھے بھی دیدیں۔
ایک عورت اپنی پڑوسن کو کہہ رہی تھی
"تجھے معلوم ہے کہ 20 سال تک میری کوئی اولاد نہیں ہوئی"
پڑوسن )حیرانی سے ( : پھر تو نے کیا کیا؟
عورت: پھر میں 21 سال کی ہوئی تو میرے پاپا نے میری شادی کردی،پھر جا کے مُنا ہوا۔
پڑوسن کھڑے کھڑے بے ہوش ہوگئی۔
سردار رشتہ دیکھنے گیا۔
گھر والوں نے دونوں کو اکیلا چھوڑ دیا۔
سردار:باجی آپ لوگ کتنے بہن بھائی ہو۔
لڑکی )غصہ سے ( : پہلے آٹھ تھے ، اَب نو ہوگئے ۔
شوہر:اگر آپریشن سے مجھے کچھ ہوگیا تو تم اِسی ڈاکٹر سے شادی کرلینا۔
بیوی: ایسا کیوں بول رہے ہو؟؟
شوہر : تو کیا میں ڈاکٹر کو معاف کردوں۔