Husband Wife Jokes in Urdu
ڈاکٹر: آپ کے شوہر کو آرام کی ضرورت ہے۔یہ لے نیند کی گولیاں رکھ لیں۔
بیوی: یہ میں اِنہیں کس وقت دوں؟
ڈاکٹر: یہ اِن کے لیے نہیں ،یہ آپ کے لئے ہیں۔
ایک لڑکی تیسری بار ڈرئیونگ لائسنس کا انٹریو دینے گئی۔
آفیسر: اگر آپ گاڑی چلا رہے ہو اور سامنے ایک طرف آ پ کا شوہر کھڑ ا ہو اوردوسری طرف آپ کا بھائی کھڑا ہو، تو آپ کسے ماریں گی؟
لڑکی: شوہر کو
آفیسر: اَرے میڈم ، آپ کو تیسری بار بتا رہا ہوں کہ آپ بریک ماریں گے۔
بیوی شوہر سے: ساتھ والے گھر میں میا ں بیوی کی لڑائی ہورہی ہے، آپ ایک بار جائیں۔
شوہر: میں ایک بار گیا تھا،اِسی وجہ سے لڑائی ہورہی ہے۔
ایک لڑکی سے اُس کی سہیلی نے پوچھا:
اِتنا پریشان کیوں ہو؟
لڑکی: میں نے آج حلوہ اور چاول بنائے ہیں۔لیکن اَب سمجھ نہیں آرہا کہ چاول کونسے ہیں اور حلوہ کونسا ہے۔
بیوی: شادی سے پہلے میں پیپسی کی طرح سمارٹ تھی۔
شوہر جل کر بولا: تم تو اَب بھی پیپسی کی طرح سمارٹ ہو۔
بیوی خوش ہوتے ہوئے: وہ کیسے ؟
شوہر: پہلے تم ریگولر بوتل کی طرح تھی اور اَب جمبو سائز۔
شوہر : میں تمہیں بہت پیار کرتا ہوں۔
بیوی: تو کیا میں آپ سے پیار نہیں کرتی؟ میں تو تمہارے لئے ساری دنیا سے لڑ سکتی ہوں۔
شوہر: لیکن تم تو دن رات مجھ سے ہی لڑتی رہتی ہو۔
بیوی: تم ہی تو میری ساری دنیا ہو۔
شوہر بیوی سے: آپ سے شادی کرکے مجھے ایک فائدہ ہوگیا ہے۔
بیوی : وہ کیا؟
شوہر: مجھے میرے سارے گناہوں کی سزا دنیا میں مل گئی۔
رات 2بجے بیگم کے موبائل کی لائٹ جلی
شوہر نے دیکھا اور بیگم کو تپھڑ مار کر غصےسے بولا:
''تمہیں آدھی رات کوکس نے Beautiful لکھ کر بھیجا ہے"
بیگم نے موبائل دیکھا اور شوہر کو تھپڑ مار کر بولی:
عینک لگا کر دیکھ اندھے، یہ beautiful نہیں ،یہ
بیوی اپنے شوہر سے: میں کب سے پوچھ رہی ہوں کہ تمہاری زندگی میں سب سے بڑی Problem کیا ہے؟؟
"بس مجھے ہی دیکھے جارہے ہو ، کچھ بتاتے نہیں"
طلاق کے کیس میں عدالت نے شوہر کو حکم دیا کہ آدھی تنخواہ بیوی کو دینی ہوگی۔۔۔
شوہر خوش ہوتے ہوئے: "چلواَب آدھی تنخواہ تو میرے پاس رہے گی !! "
شاعر ) اپنی بیوی سے ( : تمہیں معلوم نہیں ہے کہ میں اپنی شاعری کے ذریعے پوری دنیا میں آگ لگا سکتا ہوں۔
بیوی: تو پھر کچھ غزلیں چولہے میں بھی ڈال دو تاکہ میں کھانا پکا سکوں۔
استاد: کوئی ایسا محکمہ بتا دو جہاں عورت کام نہیں کرسکتی۔
شاگرد: فائر بریگیڈ
استاد: وہ کیوں؟؟
شاگرد: عورت کا کام آگ لگانا ہے بجھانا نہیں۔
شادی کیا ہوتی ہے؟
یہ سمجھنے کے لیے ایک سائنسدان نے شادی کرلی۔
اَب اُسے سمجھ نہیں آرہاکہ
سائنس کیا ہوتی ہے؟