STUDY
AND
EXAM
.COM

Husband Wife Jokes in Urdu

Page - 2

آدمی: سر !میری بیوی گھم گئی ہے۔
پوسٹ مین:جناب یہ پوسٹ آفس ہے، پولیس سٹیشن نہیں۔
آدمی: اُوہ۔۔ سوری۔۔خوشی کے مارے پتہ ہی نہیں چل رہا کہاں جا رہا ہوں۔    

ایک شخص اپنی بیوی کے پاس پریشانی کی حالت میں آیا۔
بیوی نے پوچھا : آپ کو کیا ہوا ہے؟
شوہر: بادشاہ نے حکم دیا ہے کہ جو شخص دوسری شادی نہ کرے اُسے قتل کیا جائے  گا۔
بیوی: کتنی سعادت کی بات ہے کہ آپ شہید ہونے جا رہے ہیں۔    

شوہربیوی سے: سبزی ٹھیک نہیں بنی ہے۔
بیوی: چپ چاپ کھا لیں۔اِس کو فیس بک پر 600 لوگوں نے لائک کیا اور 700لوگوں نے Yummy کہا۔ اور آپ کے نخرے ہیں کہ ختم نہیں ہورہے۔    

لڑکی: امی مجھے ماضی، حال، اور مستقبل کی کوئی مثال دیں۔
ماں: میں خوبصورت تھی، میں خوبصورت ہوں، میں خوبصورت رہونگی۔
لڑکی: ابو آپ بھی کوئی اچھی مثال دو۔
باپ: تمہاری ماں کو وہم تھا، وہم ہے اور وہم رہے گا۔    

ایک خاتون نے فیس بک پر پوسٹ لگائی:
"میری ساس بیمار ہیں، دعا کیجیےگا"
ایک سہیلی نے کمنٹ میں پوچھا: "دعا کیا کرنی ہے؟"      

بیوی شوہر سے: تم مجھ سے کتنا پیار کرتے ہو؟
شو ہر:شاہ جہان جتنا
بیوی: شاہ جہان نے تو اپنی بیو ی کے مرنے کے بعد اُس کی یاد میں تاج محل بنوایا تھا۔کیا تم بھی میرے مرنے کے بعد تاج محل بنواوگے؟
شوہر: میں نے تو پلاٹ بھی لے لیا، تم ہی دیر کر رہی ہو۔    

خاوند: جب میں تمہیں غصہ کرتا ہوں تو تم اپنا غصہ کیسے کنٹرول کرتی ہو؟
بیوی: ٹائلٹ صاف کرکے۔
خاوند:  بے وقوف عورت ٹائلٹ صاف کرنے سے کیسے؟
بیوی: ٹائلٹ آپ کے ٹوتھ برش سے صاف کرتی ہوں۔    

ایک آدمی کا انتقال ہوگیا تو ایک دوسرا آدمی اُس کی بیوی کے پاس آیا اور بولا:
کیا میں اِس کی جگہ لے سکتا ہوں؟
بیوی: مجھے کوئی اِعتراض نہیں لیکن قبرستان والوں سے پوچھ لو۔    

ایک آدمی اپنے دوست سے: شادی سے خوش تو ہونا؟
دوست: ہاں بھئ بڑا خو ش ہوں۔ بڑا آرام ہوگیا ہر چیز کا، وقت پر اُٹھ جاتا ہوں، وقت پر ناشتہ کرتا ہوں ۔وقت پر کپڑے اِستری ہوتے ہیں۔گھر صاف ستھرا رہتا ہے۔کھانے پینے کے اوقات صحیح رہتے ہیں۔ صحت بھی ٹھیک رہتی ہے۔
آدمی: چلو اچھی بیوی مل گئی تمہیں جو اتنے سارے کام کرتی ہے۔
دوست: نہیں سارے کام تو میں خود کرتا ہوں، بس بیگم نے ہر کام کا وقت مقرر کردیا ہے اور بڑی سختی سے عمل کرواتی ہے۔    

ساس اپنے داماد سے: تم شراب پیتے ہو، شادی سے پہلے یہ بتانا چاہیے تھا۔
داماد: آپ کی لڑکی خون پیتی ہے، آپ نے بتایاتھا؟؟    

"مزاحیہ لیکن حقیقت  پر مبنی"
ٹیچر: آپ کے ابو کیا کرتے ہیں؟
بچہ : جو بھی امی کہتی ہیں۔    

میا ں بیوی ڈاکٹر کی پاس گئے، کلینک سے نکل کر بیوی بولی:
ڈاکٹر نے کہا کہ مختلف ملکوں کی سیر کرو تاکہ طبیعت پر اچھا اثر پڑے۔
شوہر سر کھجاتے ہوئے : ا چھا۔۔
بیوی: تو اَب  فیصلہ کرو کہ کہاں کہاں جانا ہے؟
شوہر: چلو دوسرے ڈاکٹر کے پاس۔    

نکاح کے بعد۔۔۔
دولہا مولوی صاحب سے: نکاح پڑھانے کی آپ کی فیس کتنی ہے؟
مولوی صاحب: دلہن کے خوبصورتی کے مطابق دے دو۔
دولہا ں نے 50 روپے دیے۔
مولوی صاح  حیران تھا کہ اتنے کم پیسے لیکن اچانک ہوا  کا ایک جھونکا آیا اور دلہن کا گھنگھٹ ہٹ گیا۔تو مولوی صاحب بولا:
"اَرے بھائی باقی پیسے تو لے لو۔"    

بیوی: تم نے شادی سے پہلے کیوں نہیں بتایا کہ تم غریب ہو؟
شوہر: میں نے تو ہزار بار بتایا تھاکہ میرا تمہارے سوا کچھ نہیں لیکن  تم پاگلوں کی طرح ہنستی جارہی تھی۔    

ایک آدمی کی بیوی بہت موٹی تھی۔ دونوں میں لڑائی ہورہی تھی تو
پڑوس کی عورت نے کہا:مت لڑو، میا ں بیوی گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں۔
میاں نے جواب دیا: گاڑی کیا خاک چلے گی جس کا ایک پہیہ موٹر سائیکل کا ہو اور دوسرا  ٹریکٹر کا ہو۔    

Next
4
3
2
1
Back